بھکھی پاور پلانٹ کی دوسری ٹربائن سے بجلی کی پیداوار شروع

اتوار 26 مارچ 2017 11:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) بھکھی پاور پلانٹ کی دوسری ٹربائن سے بجلی کی پیداوار شروع ہو گئی ہے ۔ حکومت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ پلانٹ سے دو ہفتے قبل آزمائشی بنیادوں پر بجلی کی پیداوار حاصل ہونا شروع ہوگئی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاور پلانٹ سے تھری گرڈ میں 700میگاواٹ بجلی شامل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بھکھی پاور پلانٹ پاکستان میں بجلی کی پیداوار کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا جس سے بجلی کی فی یونٹ میں کمی سے صارفین کو سہولت حاصل ہوگی۔

متعلقہ عنوان :