لاہور ،بلال گنج مارکیٹ میں نوجوان کی فائرنگ ، ایک جاں بحق ، دوز خمی

اتوار 26 مارچ 2017 11:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) لاہور کی بلال گنج مارکیٹ میں نوجوان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق 2 افراد زخمی ہو گئے۔ ملزم موقع سے فرار ہوتے ہوئے موٹر سائیکل اور پستول بھی چھوڑ گیا۔

(جاری ہے)

بلال گنج مارکیٹ میں شاہدرہ کے رہائشی نوجوان حسن نے فائرنگ کر کے تین افراد 14 سالہ رفیع اللہ ، 52 سالہ صدیق اور 19 سالہ سمیر خان کو زخمی کر دیا۔ رفیع اللہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ واردات کے بعد ملزم اپنا پستول بمعہ لائسنس اور موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :