کراچی،گھروں اور دکانوں کا صفایا کرنیوالی خواتین کا گروہ دھرلیا گیا

اتوار 26 مارچ 2017 11:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) کراچی کے علاقے کورنگی اورلانڈھی میں تاجروں کے گھروں اور دکانوں کا صفایا کرنے والی خواتین کا گروہ دھرلیا گیا،گینگ کے قبضے سے زیورات ، چوری شدہ کپڑے اور دیگر سامان برآمد ہوئے ہیں جبکہ خواجہ اجمیرنگری میں مقابلے میں ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ کراچی کے علاقے کورنگی سے 6خواتین چوروں کو گرفتار کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ان کے قبضے سے چوری شدہ سامان بھی برآمد ہوا ۔ عوامی کالونی پولیس کے مطابق کورنگی میں آصف خان نامی تاجر کی شکایت پر فوری کارروائی کی گئی اور چھ خواتین چوروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار خواتین میں زبیدہ ، ثریا ، حلیمہ ، راشدہ ، ثریا حسین ، آسیہ شامل ہیں،خواتین کورنگی اور لانڈھی کے مختلف بازاروں میں چوریاں کیا کرتی تھی۔ خواتین کے قبضے سے زیورات ، چوری شدہ کپڑے اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :