پشاور ، چمکنی اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن ، 9افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

اتوار 26 مارچ 2017 11:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) پشاور میں چمکنی اور ملحقہ علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 9افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو پولیس کے مطابق پشاور میں چمکنی اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا آپریشن کے دوران نو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ سرچ آپریشن میں منشیات‘ پستول اور پانچ کارتوس بھی برآمد کئے گئے آپریشن میں دو سو سے زیادہ گھروں کی تلاشی لی گئی۔ (ن غ)

متعلقہ عنوان :