گھوٹکی،بااثر شخص کے بیٹے کی کسان کی بیٹیوں سے مبینہ ز یادتی کی کوشش، پولیس کا خاموش رہنے کا مشورہ

اتوار 26 مارچ 2017 11:30

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) گھوٹکی میں با اثر شخص کے بیٹے نے غریب کسان کی بیٹیوں سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی۔ چیخ پکار پر گھر والوں نے دونوں لڑکیوں کو بچا لیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق گھوٹکی کے گاؤں بیلو میں با اثر شخص کے بیٹے نے دوستی سے انکار پر غریب کسان کی بیٹیوں سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی۔ لڑکیوں کی چیخ پکار پر گھر والوں نے دونوں لڑکیوں کو بچا لیا۔ کھینجو پولیس نے غریب کسان کی فریاد لینے کے بجائے خاموش رہنے کا مشورہ دے دیا ہے، جس کے بعد متاثرہ خاندان احتجاج پر مجبور ہوگیا ۔ متاثرہ خاندان کا مطالبہ ہے کہ ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :