تھائی لینڈ کے چاول کے نرخوں میں اضافہ،ویتنام اور بھارت میںکمی ہوئی

اتوار 26 مارچ 2017 11:20

بنکاک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) تھائی لینڈ کے چاول کے نرخوں میں اضافہ جبکہ ویتنام اور بھارت کے چاول قیمتوں میں کمی کا شکار رہے۔بنکاک میں 5 فیصد ٹوٹے چاول کے نرخ فری آن بورڈ کی بنیاد پر 350-362 ڈالر فی ٹن رہے جو ایک ہفتہ قبل 350-355 ڈالر فی ٹن رہے تھے۔

(جاری ہے)

رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران تھائی لینڈ اب تک 3.6 ملین ٹن چاول برآمد کرچکا ہے جو 2016 ء کے اسی عرصے کی نسبت 2.7 فیصد زیادہ ہیں۔بھارت میں 5 فیصد ٹوٹے چاول کے نرخ 1 ڈالر کمی کے ساتھ 371-376 ڈالر فی ٹن رہے جس کی وجہ طلب میں کمی ہے۔ویتنام میں 5 فیصد ٹوٹے چاول کے نرخ 350-355 ڈالر فی ٹن رہے جو ایک ہفتہ قبل 355-360 ڈالر فی ٹن طے پائے تھے۔

متعلقہ عنوان :