آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا تاہم مالاکنڈ، کوئٹہ، ژوب ڈویژن اور فاٹا میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اتوار 26 مارچ 2017 10:50

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا تاہم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا تاہم مالاکنڈ، کوئٹہ، ژوب ڈویژن اور فاٹا میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ صوبہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں موسم گرم رہے گا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا ہے۔ اتوار کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق کالام اور استور میں درجہ حرارت 02 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہو گیا جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت شہیدبینظیرآباد میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :