صدر ٹرمپ کی ہیلتھ بل پر ناکامی کے بعد ساری توجہ ٹیکس اصلاحات پر

اتوار 26 مارچ 2017 10:20

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوباما کیئر کے نام سے مشہور ہیلتھ پروگرام کو ختم کرنے میں ناکامی کے بعد کہا ہے کہ وہ اب اپنی ساری توجہ ٹیکس اصلاحات پر مرکوز کریں گے۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب ٹیکسوں میں کٹوتی اور ٹیکسوں میں اصلاحات پر اپنی پوری توجہ مرکوز کریں گے۔واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اوباما کیئر کے خاتمے سے ہونے والی بچت کو ٹیکسں کم کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہتی تھی لیکن اس ہیلتھ بل کو ختم کرنے میں ناکامی کے بعد اگر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکسوں میں چھوٹ یا کمی کرنے کا اعلان کیا تو اس سے وفاقی بجٹ کے خسارے میں اضافہ ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :