برطانیہ کا یورپی یونین سے نکالنا ایک المیہ ہے،سربراہ یورپی کمیشن

اتوار 26 مارچ 2017 10:20

روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) یورپی کمیشن کے ژان کلود ینکر نے برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کو ایک المیے سے تعبیر کیا ہے۔

(جاری ہے)

روم میں انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ برطانیہ کا یورپی یونین سے انخلا افسوس ناک لمحہ ہے۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین کو بریگزٹ کی تفصیلات میں کھونے کی بجائے اب واضح طور پر دیگر بڑے مسائل پر توجہ دینی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :