مالی سال2016-17ء میں ماہ فروری کے دوران 8.7 ملین ڈالر کی چینی برآمد

اتوار 26 مارچ 2017 10:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) رواں مالی سال2016-17ء میں ماہ فروری کے دوران 8.7 ملین ڈالر کی چینی برآمد کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا جنوری کے دوران چینی کی برآمد نہیں کی جاسکی تاہم فروری کے دوران برآمدات کے آغاز سے ایک ماہ کے دوران 15 ہزار 885 ٹن چینی برآمد کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران جولائی تا فروری2015-16ء کے دوران چینی کی برآمدات سے 75 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا اور اس دوران ایک لاکھ 66 ہزار 532 ٹن چینی کی برآمدات کی گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :