روسی صدر کا ایران کے ساتھ قانونی تعاون کے پروٹوکول میں تبدیلی کا حکم

اتوار 26 مارچ 2017 10:10

روسی صدر کا ایران کے ساتھ قانونی تعاون کے پروٹوکول میں تبدیلی کا حکم
ماسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے ایران کے ساتھ قانونی تعاون کے پروٹوکول میں تبدیلی کا حکم دے دیا ہے۔اس پروٹوکول میں تبدیلی کے بعد، ایران اور روس کے درمیان سول اور کریمنل کیسوں میں باہمی تعاون کا راستہ ہموار ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

روسی صدر نے ملک کی وزارت انصاف کو حکم دیا ہے وہ کہ دونوں ملکوں کے درمیان قانونی تعاون اور امداد سے متعلق پروٹوکول میں ترمیم اور ایران کی منظوری کے بعد اس پر دستخط کردے۔اس پروٹوکول میں تبدیلی کی درخواست ایران کی جانب سے کئی گئی تھی جس پر روسی صدر نے وزرات انصاف کے نام حکم جاری کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :