پاکستانی نمائش کنندگان کو بیرون ممالک کاروبار کیلئے ہرممکن سہولیات اور مدد فراہم کرینگے، ہائی کمشنر سید ابن عباس

ہفتہ 25 مارچ 2017 23:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے کہا ہے کہ پاکستانی نمائش کنندگان کو بیرون ممالک کاروبار کیلئے ہرممکن سہولیات اور مدد فراہم کرینگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل فوڈ ایونٹ کے موقع پر پاکستانی فوڈ نمائش کنندگان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ہفتہ کو لندن سے موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق 19 مارچ سے 22 مارچ تک لندن میں بین الاقوامی کھانوں کی نمائش منعقد ہوئی، جس میں پاکستانی نمائش کنندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستانی نمائش کنندگان نے نمائش میں شریک دیگر ممالک کے فوڈ ایگزی بیٹرز کے ساتھ تبادلہ خیال اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیا۔

متعلقہ عنوان :