جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو کا مختلف مقامات کا دورہ

ہفتہ 25 مارچ 2017 23:50

سکھر۔ 25مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر ، سابق رکن قومی اسمبلی اسداللہ بھٹو نے جماعت اسلامی پاکستان کے خوشحال پاکستان فنڈ مہم کے سلسلہ میں سکھر ، باگڑ جی ، پنوعاقل سمیت مختلف مقامات کا دورہ کیا اور اجتماعات سے خطاب و ذمہ داران کیساتھ اجلاس کیا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق امیر ضلع سکھر مولانا حزب اللہ جکھرو بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔

دورہ کے دوران مختلف اجلاسوںسے خطاب کرتے ہوئے اسداللہ بھٹو نے خوشحال پاکستان فنڈ کی اہمیت ، ضرورت، ہدف اور ہدف کے حصول سمیت مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی، انہوں نے تمام زونز،مقامات ،ش شہرکے ارکان ،کارکنان جماعت برادر تنظیمات پر زور دیا کہ وہ خوشحال پاکستان فنڈ کیلئے مقرر کردہ اپنے ہدف کو پورا کرنے کو یقینی بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :