سکھر اور خیرپور میں پولیو سے بچائو کے ٹیکے لگانے کی خصوصی مہم جاری

ہفتہ 25 مارچ 2017 23:50

سکھر۔ 25مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) سکھر اور خیرپور اضلاع میں پولیو سے بچائو کے ٹیکے لگانے کی آٹھ روزہ خصوصی مہم بھرپور طور پر جاری ہے، مہم 29مارچ تک جاری رہیگی، مہم کے دوران 4ماہ سے 2سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے ٹیکے لگائے جا رہے ہیں، سکھر اور خیرپور اضلاع میں مجموعی طور پر 2لاکھ 48ہزار بچوں کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیو سے بچائو کے ٹیکے لگانے کی خصوصی مہم کے دوران سکھر ضلع کیلئے 98ہزار 675بچوں اور خیرپور کیلئے ایک لاکھ 49ہزار 304بچوں کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے، سکھر میں 329اور خیرپور میں 559ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جبکہ سوشل موبیلائیزرز سکھر ضلع کیلئے 534اور خیرپور کیلئے 914مقرر کیے گئے ہیں، سکھر میں آئوٹ ریچ سینٹرز کی تعداد 267اور خیرپور میں 457جبکہ فکسڈ سینٹرز کا تعداد سکھر میں 62اور خیرپور ضلع میں 102ہے۔ سکھر ضلع میں پولیو مہم کے دوران پہلی دفعہ متعارف کرائے جانیوالے انجکشن کے ذریعے پولیو ویکسین (IPV)کی جا رہی ہے، ہر پولیو ٹیم کو روزانہ کی بنیاد پر کم ازکم 50بچوں کو پولیو انجکشن ویکسین کرنے کا پابند بنایا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :