پولیو مہم کے دوران رخنہ ڈالنے پر ایک فرد گرفتار، معافی نامہ لکھ کر دینے پر رہا کر دیا گیا

ہفتہ 25 مارچ 2017 23:50

سکھر۔ 25مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) سکھرپولیس نے شہر میں پولیو مہم کے دوران رخنہ ڈالنے اور پولیو ٹیم کی ساتھ بد کلامی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا تاہم بعد ازاں تحریری معافی نامہ کے بعد رہا کر دیا گیا، شہر کے علاقہ ڈھکروڈ پرپولیو ٹیم کیجانب سے پولیو قطرے پلائے جانے کے دوران بعض افراد نے ٹیم کیساتھ بد کلامی کی ،اور پولیو ٹیم کو پولیو ڈراپس پلانے میںروکنے کی کوشش کی ، تاہم ڈی ایچ او کیجانب سے پولیس کو اطلاع دی جانے پر علاقہ پولیس فور ی طورپر پہنچ گئی اور ایک شخص کو موقع پر گرفتار کر لیا، ڈی ایچ او سکھر کے مطابق تحریری طور پر آئندہ مہم میں رخنہ نہ ڈالنے اور معافی نامہ لکھ کر دینے پر مذکورہ گرفتار شخص کو رہا کر دیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :