سرکاری ملازمین کو بلیک میل کرنیوالے بین الصوبائی گروہ کا سرغنہ گرفتار

ہفتہ 25 مارچ 2017 23:50

چنیوٹ ۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) تھانہ سٹی پولیس نے سرکاری ملازمین کو بلیک میل کرنیوالے بین الصوبائی گروہ کے سرغنہ عثمان کو گرفتار کرلیا ملزم عثمان اور اس کے ساتھی اپنے ناجائز کاموں کی راہ میں روکاوٹ بننے والے سرکاری ملازمین کو انٹی کرپشن اور دیگر محکموں کے ذریعے گرفتار کرواتے تھے ملزم عثمان اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مختلف تھانوں میں زمینوں پر ناجائز قبضے ، بدمعاشی کے دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں تھانہ سٹی چنیوٹ میں ملزم عثمان کے خلاف تیرہ مقدمات درج ہیں پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے تفتیش شروع کردی ہے دوسری طرف میڈیا نمائندگان جب ملزم کی فوٹیج بنانے لگے تو ملزم نے پولیس کی موجودگی میں میڈیا نمائندگان کو قتل کی دھمکیاں دیتا رہا۔