مختلف مقدمات میں چار افراد گرفتار

ہفتہ 25 مارچ 2017 23:50

ْ چنیوٹ ۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) ضلعی پولیس نے مختلف مقدمات میں چار افرادکو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سائونڈ سسٹم آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر چک نمبر 15ج ب کے امام مسجد یسین ،کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر رائو باغ کے میاں سید اور علی ،جبکہ غفلت اور تیز رفتار ی سے ویگن چلانے پر عارف حسین کے خلاف مقدمات درج کر کے ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔