ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی کھلی کچہری، لوگوں کے مسائل سنے

ہفتہ 25 مارچ 2017 23:50

چنیوٹ ۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر)مستنصر فیروز نے عوامی مسائل سننے کے لیے تھانہ بھوآنہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں ڈی ایس پی بھوآنہ حاجی جاوید انور ، ایس ایچ بھوآنہ ناصر عباس ، ایس ایچ او لنگرآنہ انسپکٹر ظفر اقبال ، انچارج چوکیات ، الیکٹرونک و پرنٹ میڈیا نمائندگان اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

ڈی پی او چنیوٹ نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصدیہ ہے کہ آپ کے جو مسائل کسی وجہ سے تھانہ میں حل نہیں ہو ئے یا آپ میں سے ایسے لوگ جو ہمارے دفتر نہ آ سکتے ہوں تو آپ کے مسائل کو آپ کی دہلیز پر سننے اور موقع پر حل کرنے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

امن و امان کے قیام اور بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے تھانوں میں اچھی شہرت کے پولیس افسران تعینات کیے گئے ہیں اور ہر تھانہ میں فرنٹ ڈیسک قائم کیے گئے ہیں ۔

جہاں پر سائلین کو اپنے مسائل پیش کرنے کے لیے بہترین ماحول میسر ہے اور ہر شکایت کو تین یوم میں حل کیا جاتا ہے تاہم عوام کو بھی چاہیے کہ جھوٹی درخواستوں سے اجتناب کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جرائم کے خاتمہ کے لیے عوامی تعاون بے حد ضروری ہے ۔ جرائم کے خاتمہ کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں اوراپنے اردگر د ہونے والے جرائم کی نشاندہی کریں تاکہ بروقت کاروائی عمل میں لائی جاسکے اور جرائم پیشہ افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے ۔ بعد از کھلی کچہری ڈی پی او نے بھوآنہ سرکل کے افسران سے کرائم میٹنگ کی ۔ دوران میٹنگ زیر تفتیش مقدمات کی یکسوئی اور کارکردگی بابت گرفتاری مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران چیک کی گئی۔

متعلقہ عنوان :