ضلعی زرعی مشاورتی کمیٹی چنیوٹ وٹاسک فورس ، جعلی ادویات و کھادیں کا اجلاس

ہفتہ 25 مارچ 2017 23:50

چنیوٹ ۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ایوب خان کی زیر صدارت ضلعی زرعی مشاورتی کمیٹی چنیوٹ وٹاسک فورس اور جعلی ادویات و کھادیں کا اجلاس ہوا ۔جس میںاے سی چنیوٹ مس حنا ارشد، اے سی بھوانہ محمد اختر بھٹہ ،ایم پی اے PP-73مولانا الیاس چنیوٹی، چیئرمین ضلع کونسل محمد ثقلین اور محکمہ زراعت کے ضلعی افسران کے علاوہ منتخب چیئر مین یونین کونسل کسان تنظیموںکے نمائندگان،کھادیں اور زرعی ادویات فروخت کرنے والے نمائندوںاور کثیر تعداد میں کاشتکاران نے بھی شرکت کی۔

شاہد حسین ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت چنیوٹ نے بتایا کہ ضلع چنیوٹ میںاس سال جعلی زرعی ادویات اور کھادوں کی روک تھام کے سلسلے میں 83نمونہ جات لے کر برائے تجدید گورنمنٹ لیبارٹری کو ارسال کیے جا چکے ہیںاور کسانوں کو زمینوں کی بہتر حفاظت کیلیے مٹی کے نمونہ جات بھی حاصل کیے جا رہے ہیںاور کاشتکاران کو بلاسود قرضے کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

(جاری ہے)

جس کے لئے محکمہ زراعت کا عملہ گائوں گائوں جا کر کاشتکاروں سے درخواستیں وصول کر رہا ہے ۔ضلع میں گندم کی فصل درست حالت میں ہے۔ ڈپٹی کمشنر چنیوٹ نے کاشتکاروں کو گنے کی قیمت کی وصولی اور دیگر معاملات کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ڈپٹی کمشنر چنیوٹ نے سر کاری محکموں پر زور دیا کہ کسانوںکی گندم حکومت پنجاب کی وضع کردہ پالیسی کے مطابق خریدی جائے گی اس سلسلہ میں کسی قسم کی لاقانونیت کو قطعًًا برداشت نہ کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر چنیوٹ نے کہا کہ کسانوں کے لئے کھادیں سبسڈی ریٹ پر فراہم کرنے کو بھی یقینی بنایا جائے اور کسی کو مہنگی کھاد فروخت کرنے کی اجازت نہ دی جائے ۔جو مقررہ ریٹ سے زیادہ قیمت پر کھاد فروخت کرے اس کو جرمانہ کیا جائے اور اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔