تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی ملزم کے قبضہ سے 1565گرام چرس برآمد

ہفتہ 25 مارچ 2017 23:50

چنیوٹ ۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی ملزم کے قبضہ سے 1565گرام چرس پکڑ لی تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی چنیوٹ کے اے ایس آئی ظفر سعید کو مخبری ہوئی کہ فیصل آباد روڈ پر ملزم آصف علی چرس لیکر آ رہا ہے جس پر پولیس پارٹی نے چھاپہ مار کر ملزم آصف علی کے قبضہ سی1565 گرام چرس برآمد کر لی ملزم کے خلاف تھانہ سٹی چنیوٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :