ڈولفن سکواڈ کے اہلکاروں نے کوئیک رسپانس کا مظاہر ہ کرکے تعلیمی ادارے سے داد حاصل کر لی

ہفتہ 25 مارچ 2017 23:50

ڈولفن سکواڈ کے اہلکاروں نے کوئیک رسپانس کا مظاہر ہ کرکے تعلیمی ادارے ..
لاہور۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء)ڈولفن سکواڈ کے اہلکاروں نے کنیئرڈ کالج فار ویمین کی طالبہ پر آوازیں کسنے والے 6لڑکوں کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق کنیئرڈ کالج فار ویمن کی طالبہ کالج سے باہر نکلی تو 6لڑکوں نے اس پر آوازیں کسنی شروع کر دیں ۔کالج کے سکیورٹی گارڈز نے لڑکوں کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

ا سی اثناء میں ڈولفن سکواڈ کے اہلکاروں کو اطلاع کی گئی جنہوں نے 10منٹ کے اندر اندر لڑکوں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

کالج کی انتظامیہ ڈولفن سکواڈ کے اس فعل سے بہت متاثرہوئی اور کہا کہ جس تیزی کے ساتھ ڈولفن سکواڈ کے اہلکاروں نے اس کارروائی کو مکمل کیا ہم اس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ڈولفن سکواڈ کی اس کارروائی کی وجہ سے طالبات کے اندر احساس تحفظ پید ہوا ہے۔

کنیئرڈکالج فارویمن کے سیکورٹی ڈائریکٹر کرنل (ر)عارون پرویز نے ڈولفن سکواڈ کی ٹیم نمبر 17کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایس پی مجاہد فیصل شہزادکو Appreciation لیٹر بھجوایا ۔اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر نے اس موقع پر کہا کہ اگر افسر ان یا اہلکاراسی جذبہ کے تحت ملک و قوم کی خدمت کر یں تو وہ دنیا اور آخر ت میں سرخرو ہوسکتے ہیں ۔