زمین پر 25کروڑ سال پرانا دور واپس آ رہا ہے۔ سب کچھ ختم ہو سکتا ہے
ہفتہ 25 مارچ 2017 23:34
ماہرین کا کہنا ہے کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے 25 کروڑ سال پرانا دور جسے apocalypse کہا جاتا ہے ، واپس آ سکتا ہے۔اس دور میں زمین پر موجود جانداروں کی 90 فیصد اقسام ختم ہو گئیں تھیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کروڑوں سال پہلے ہونے والا یہ واقعہ پھر دوبارہ ہو سکتا ہے۔تحقیق کے مطابق جس وقت یہ واقعہ ہوا اس وقت زمین کا اوسط درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر چلا گیا تھا جبکہ آج کل زمین کا اوسط درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگلے دس سالوں میں درجہ حرارت میں سنگین تبدیلیاں ہو سکتیں ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کروڑوں سال پہلے آتش فشانی دھماکوں کی وجہ سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کی بڑی مقدار ہوا میں شامل ہو گئی تھی ۔ اس کی وجہ سے درجہ حرارت 8 سینٹی گریڈ سے بڑھ کر 11 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا۔
(جاری ہے)
اسی وجہ سے پھر سمندر کی سطح کی سطح کے نیچے موجود میتھین گیس پگھلنے لگی۔
جو گرمی کے حد سے زیادہ بڑھنے کا باعث بنی اور اس نے apocalypse کی شکل اختیار کرلی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اب بھی کروڑوں سال پہلے والی صورت حال بن رہی ہے۔گلوبل وارمنگ، گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج اور موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث قطب شمالی کے نیچے جمی میتھین گیس پگھل سکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر میتھین کے ذخائر کا آٹھ فیصد یعنی 50 گیگا ٹن خارج ہو گیا تو درجہ حرارت میں 0.6 سینٹی گریڈ کا اضافہ ہو جائے گا۔
مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.