ایف بی آر نے سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی پر فضل دین فارما پلس کے مالک فضل ابرار کو نوٹس بھیج کر 29 مارچ کو طلب کرلیا

ہفتہ 25 مارچ 2017 23:06

ایف بی آر نے سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی پر فضل دین فارما پلس کے مالک فضل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) ایف بی آر نے سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی پر فضل دین فارما پلس کے مالک فضل ابرار کو نوٹس بھیج کر 29 مارچ کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی اور ٹیکس نوٹسز کا جواب نہ دینے پر فضل دین پارما کے مالک کو ایف بی آر نے سمن بھیج کر طلب کر لیا ہے۔ فضل دین کے مالک کو ریجنل ٹیکس آفس 29 مارچ کو صبح 10 بجے پیش ہوکر جواب دینے کا حکم دیا ہے ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ پیش نہ ہونے کی صورت میں ٹیکس قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :