آصف علی زرداری سے وزیر اعلی سندھ اور شر جیل انعام میمن سمیت مر کزی قائدین کی ملاقاتیں‘پارٹی سمیت دیگر امور کے حوالے سے تبادلہ خیال

ہفتہ 25 مارچ 2017 23:05

آصف علی زرداری سے وزیر اعلی سندھ اور شر جیل انعام میمن سمیت مر کزی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) پیپلزپارٹی پار لیمنٹر ین کے چیئر مین آصف علی زرداری سے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور شر جیل انعام میمن سمیت مر کزی قائدین کی ملاقاتیں‘پارٹی سمیت دیگر اموار کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز بلاول ہائوس لاہور میں ‘ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور شر جیل انعام میمن اور صوبائی وزیر امدادپتافی اور پیپلزپارٹی کے دیگر قائدین نے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں شر جیل انعام میمن نے آصف علی زرداری کو اپنے کیس کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر آصف زرداری نے انکو عدالتوں سے رجوع کر نے کی ہدایت کردی ہے جبکہ اس موقعہ پر آصف علی زرداری نے پارٹی قائدین سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتوں میں جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا ہے اور ہم جیلوں میں جانے سے خوفزدہ نہیں ہوتے بلکہ سیاسی مخالفین کے ہر اوچھے ہتھکنڈے کو ناکام بنایا ہے ۔

متعلقہ عنوان :