حکومت نے راحیل شریف کو اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ کے لئے این او سی جاری کر دیا ‘ نجی ٹی وی

تین سال کیلئے اتحاد کے سربراہ ہونگے،اپریل کے پہلے ہفتے سعودی عرب جا کر کنٹریکٹ پر باضابطہ دستخط کرینگے ایک دو روز میں جی ایچ کیو کو بھی فیصلے سے آگاہ کر دیا جائیگا،پاکستان کے عسکری ادارے اتحاد میں بھرتی ہونیوالے اہلکاروں کی تربیت بھی کرینگے

ہفتہ 25 مارچ 2017 23:05

حکومت نے راحیل شریف کو اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ کے لئے این او سی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2017ء) وفاقی حکومت نے سابق آرمی چیف جنرل (ر)راحیل شریف کوسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ کے لئے این او سی جاری کر دیا ۔ راحیل شریف تین سال کے لئے اتحاد کے سربراہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے این او سی جاری ہونے کے بعد جنرل (ر) راحیل شریف اپریل کے پہلے ہفتے میں سعودی عرب جا کر کنٹریکٹ پر باضابطہ دستخط کریں گے ۔ حکومت اس فیصلے کے حوالے سے آئندہ ایک دو روز میں جی ایچ کیو بھی آگاہ کر دے گی ۔ مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان نہ صرف اس اتحاد کی سربراہی کرے گا بلکہ اتحاد میں بھرتی ہونے والے اہلکاروں کی تربیت بھی کی جائے گی۔