چمن ، لیویز نے گاڑ ی سے منشیات برآمد کرلیں ،ملزمان فرار ہونے میں کامیاب

ہفتہ 25 مارچ 2017 23:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2017ء) چمن میں لیویز نے گاڑ ی سے منشیات برآمد کرلیں ملزمان فرار ہونے میں کامیاب،تفصیلا ت کے مطابق ہفتے کو لیو یز نے چمن کے علاقے رحمان کہول روڈ پر مشکو ک گاڑ ی کو رکنے کا اشار ہ کیا تو گاڑی میں موجود افراد اسے چھوڑ کر فرار ہوگئے ،لیویز نے دوران چیکنگ گاڑی کے خفیہ خانوں سے 262کلو گرام چرس بر آمد کر لی ،ذرائع کے مطابق منشیات کی قیمت عا لمی منڈی میں لا کھوں روپے ہے جبکہ منشیات کو افغانستان سے اسمگل کر کے اندروں پاکستان لے جایا جا رہا تھا ،لیویز نے ملزمان کی تلا ش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا

متعلقہ عنوان :