حکومت نے نیشنل سیکورٹی کے حوالے سے بہتر اقدامات اٹھائے ہیں ، شعیب احمد صدیقی

ہفتہ 25 مارچ 2017 23:01

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) سیکرٹری نیشنل سیکورٹی ڈویژنشعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت نے نیشنل سیکورٹی کے حوالے سے بہتر اقدامات اٹھائے ہیں جس کے نتیجے میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے ، عالمی سطح پر بھی اس حقیقت کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای ) کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سی پی این ای کے سینئر وائس پریزیڈنٹ عامر محمود، سیکریٹری جنرل اعجاز الحق اور دیگر عہدیدارن نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں سی پی این ای کے ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سیکریٹری شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ ملک میں امن و امان کے قیام کے لئے قانون نافذکرنے والے اداروں نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ایک چیلنج ہے جس س نبردآزما ہونے کیلئے اتحاد کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے قوم جتنی متحد ہوگی اتنا ہی بہتر طور پر اس چیلنج کو حل کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہے کہ ماضی کے مقابلے میں مجموعی طور پر جائزہ لیا جائے تو امن ومان کی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹیکنالوجی کے دور میں بھی اخبار کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ علاقائی زبانوں کے اخبارات کو اشتہارات کے حوالے سے معاملے کو متعلقہ فورم تک ضرور پہنچائیں گے۔ سی پی این ای کے عہدیداران نے شعیب احمد صدیقی کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔