پاکستان کی بقاء صرف نظریہ اسلام سے وابستہ ہے، قوم کو نظریہ پاکستان پر اکٹھا کرنا ہو گا، نظریہ پاکستا ن دراصل اساس پاکستان ہے، آج ملک جن مسائل سے دوچار ہے اس کا واحد حل کلمہ کی بنیاد پر قوم کا ایک ہونا ہے ،خافظ محمد سعید کو کشمیریوں کی مدد کے جرم میں امریکی و بھارتی دبائو پر نظربند کیا گیا

جماعة الدعوة کے زیر اہتمام آل پارٹی کانفرنس میں مقررین کا خطاب

ہفتہ 25 مارچ 2017 22:58

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) جماعة الدعوة کے زیر اہتمام ہونے والی آل پارٹی کانفرنس میں مقررین نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقاء اور استحکام صرف نظریہ اسلام اور پاکستان سے وابستہ ہے ، قوم کو نظریہ پاکستان پر اکٹھا کرنا ہو گا ،نظریہ پاکستا ن دراصل اساس پاکستان ہے۔ آج ملک جن مسائل سے دوچار ہے اس کا واحد حل نظریہ پاکستان اور کلمہ کی بنیاد پر قوم کا ایک ہونا ہے ،جس نظریہ پر پاکستان معرض وجود میں آیا نوجوان نسل کو اس سے دور کیا جا رہا ہے۔

جماعة الدعوة لسانیت و صوبائیت یا قوم پرستی کی بجائے نظریہ پاکستان پر لوگوں کو جمع کر رہی ہے، ہزاروں مسلمانوں کے قاتل انڈیا سے دوستی و تجارت نہیں ہو سکتی۔ پاکستانی دریائوں پر متنازعہ ڈیموں کی تعمیر بند نہ ہو ئی تو آئندہ پاک بھارت جنگ پانی کے مسئلہ پر ہو گی۔

(جاری ہے)

حافظ محمد سعید کو کشمیریوں کی مدد کے جرم میں امریکی و بھارتی دبائو پر نظربند کیا گیا۔

حافظ محمد سعید ایک سچے پاکستانی ہیں ۔حافظ سعید کی گرفتاری دنیا کو خوش کرنے کے لئے کی گئی ہے ۔بھارتی سازشوں کے خلا ف حکمران خاموش تماشائی نہ بنیں‘ انڈیا کی ریاستی دہشت گردی کو پوری دنیا پر بے نقاب کیا جائے۔ بھارت بلوچستان اور دیگر علاقوں میں دہشت گردی کی آگ بھڑکانے کیلئے کروڑوں ڈالر خرچ کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ہفتہ کو المرکز ہو ٹل G-7میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس مقرین خطاب کرتے ہوئے مختلف مذہبی، سیاسی و سماجی رہنمائوں نے کیا ۔

جماعة الدعوة اسلام آباد کے مسئول شفیق الرحمن کی صدارت میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس سے چئیرمین یونین کونسل انجم شہزاد تنولی،پی ٹی آئی ریجن کے جوائنٹ سیکرٹری عمران خان دلازک،جماعت اسلامی کے کونسلر چوہدری طارق،صدر انجمن تاجران سید الطاف،پیپلز پارٹی کے رہنماہ فرخ قریشی،اعظم گوجر،تاجر رہنماہ شوکت،پی ٹی آئی فائونڈرگروپ جاوید انتظار،عمران علی جماعة الدعوة کے ضلعی مسئول شفیق الرحمن ،زین العابدین و دیگر نے خطاب کیا ۔

آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شفیق الرحمن نے کہا کہ لوگ پاکستان کے حوالے سے پر امید نہیں ہوتے لیکن ہم پر امید ہیں۔آج تمام جماعتوں کے لوگ اپنے مفادات اور پارٹی معاملات کو چھوڑ کریہاں جمع ہوئے ہیں۔تو صرف پاکستان کے لئے ہوئے ہیں۔ نظریہ پاکستان کو ملک میں متنازعہ بنایا جا رہا ہے اور اس حوالہ سے سب کوتاہی کے مرتکب ہو رہے ہیں اورکوشش ہو رہی ہے کہ اقتصادی،نظریاتی اور جغرافیائی طور پر ملک کو بھارت کا دست نگر بنایا جائے جبکہ دوسری طرف بھارت ہمارے امن و امان کو ڈس رہا ہے۔

بھارت سے دوستی اور اسے موسٹ فیورٹ نیشن قرار دینا‘ یہ سب سازشیں ہیں جو شعوری یا غیر شعوری طور پر کی جا رہی ہیں ان سے ملک کے مستقبل کو شدید خطرہ ہے۔انہوںنے کہاکہ انڈیا آبی جارحیت بھی کررہا ہے۔سندھ طاس معاہدے پر بھی بھارت ہمیں دھمکیاں دے رہا ہے جبکہ ہم اس حالت میں ہیں کہ تین دریا راوی ،ستلج،پیاس سندھ طاس معاہدے کے تحت ہم سے چھین لئے گئے۔

ہم اپنے سولہ ملین ایکڑ فٹ پانی سے سازش کے ساتھ محروم کر دیئے گئے،باقی تین دریا جن پر ہمارا حق تھا ان پر بھی بھارت نے پچپن ڈیم بنا دیئے ۔بھارت سے آلو پیاز کی تجارت بھی جاری ہے۔تعلیمی نصاب سے دو قومی نظریہ کو باہر نکالا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کو آٹھ لاکھ فوج سبو تاژ کر رہی ہے۔پچھلے تین ماہ سے بھارتی فوج ایل او سی پربلا اشتعال فائرنگ کر رہی ہے۔سویلین،فوجی شہادتیں پیش کر رہے ہیں۔قومی پالیسی بھارت کے ساتھ مبہم اور غیر واضح ہے۔

متعلقہ عنوان :