بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا مقصد خواتین کو باعزت طریقے سے مالی امداد فراہم کرناہے

ڈویژنل ڈائریکٹر بی آئی ایس پی یوسف علی کا آگاہی مہم کے دوران خطاب

ہفتہ 25 مارچ 2017 22:58

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا مقصد خواتین کو باعزت طریقے سے مالی امداد ..
اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء)ڈویژنل ڈائریکٹر بی آئی ایس پی یوسف علی رودینی نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا مقصد خواتین کو باعزت طریقے سے مالی امداد فراہم کرنا اور صوبے سے غربت کا خاتمہ کرنا ہے۔وہ ہفتہ کو وندر میں آگاہی مہم کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار میں علاقائی معتبرین کے علاوہ مستحق خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے یوسف علی رودینی نے کہا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد مستحق خواتین کی مالی معاونت کرنا ہے تاکہ وہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے اپنی ضروریات پوری کرسکیں انہوں نے کہاکہ اس پروگرام سے مڈل مین کے کردار کو ختم کرنے کے لئے اسے بائیو میٹرک سسٹم لایا جارہا ہے ۔ہماری کوشش ہے کہ مستحق خواتین کا حق انہیں وقت پر مل سکے انہوں نے کہا کہ قلات ڈویژن کے سات اضلاع میں نادار اور مستحق خواتین کا بہت جلد دوبارہ سروے شروع کیاجارہا ہے تاکہ اس پروگرام سے زیادہ سے زیادہ مستحق خواتین فائدہ اٹھا سکیں ۔سیمینار سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی آئی ایس پی درجان پرکانی ڈرگ انسپکٹر لسبیلہ عید محمد بلوچ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن شیرآحمد بنگلزئی نے بھی خطاب کیا۔