پاکستان خطے میں اسلام کا قلعہ ہے،ہم نے پہلی اسلامی ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے

اس لئے ملک کے استحکام اور ترقی کیلئے سب کو مل جل کام کرنا ہوگا ڈائریکٹر جنرل نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کوئٹہ خواجہ اویس عادل کا کلچرل نائٹ سے خطاب

ہفتہ 25 مارچ 2017 22:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) ڈائریکٹر جنرل نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (NIM) کوئٹہ خواجہ اویس عادل نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں اسلام کا قلعہ ہے اور ہم نے پہلی اسلامی ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے اس لئے ملک کے استحکام اور ترقی کیلئے سب کو مل جل کر لگن سے کام کرنا ہوگا ۔ وہ ہفتہ کو یوم پاکستان کے حوالے سے 23ویں مڈکیرئیر مینجمنٹ کورس کے شرکاء کی جانب سے کلچرل نائٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں نم کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ز فرزند علی شاہ ،شبانہ سلطان کے علاوہ ملک کے مختلف محکموں سے آئے ہوئے کورس میں شریک آفیسران نے شرکت کی خواجہ اویس عادل نے کہا کہ 23ویں مڈکیرئیر کورس میں تین صوبوں، اسلام آباد اور صوبہ گلگت بلتستان سے آفیسران شرکت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جس کے ذریعے ان میں یگانگت اور محبت کی فضا ء پروان چڑھے گی۔ انہو ں نے کہا کہ تقریب میں جس طرح پورے ملک کی ثقافت کو اجاگر کیا گیا وہ قابل تحسین ہے اور آفیسران کو تربیت مکمل کرکے اسی محبت ، یگانگت اور ثقافت کو ملک بھر میں پھیلا کر ثابت کرنا ہوگا کہ وہ مملکت کی خدمت اور پاکستان کے تمام شعبوں کو مضبوط کرینگے ۔

انہوں نے ثقافتی شو میں حصہ لینے والے آفیسران کی کارکردگی کو سراہا ۔بعد ازاں "نم" کی جانب سے ایک پُر تکلف عشائیہ دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :