نصیرآباد،پولیس کی کارروائی قتل اورلاش کو گم کرنے کے مقدمات میں مطلوب ملزمان کوگرفتار

ہفتہ 25 مارچ 2017 22:58

نصیر آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) میر حسن پولیس نے چھاپہ مارکرقتل اورلاش کو گم کرنے کے مقدمات میں مطلوب دوروپوش ملزمان کوگرفتارکرلیا ایس ایس پی نصیرآباد ظہور بابر آفریدی کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ اومیرحسن شاہن خان سولنگی نے دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ نواحی علاقے میں چھاپہ مارکردوملزمان دوران خان،اورمحب علی کو گرفتارکرلیاپولیس کے مطابق ملزمان قتل اورلاش کو گم کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے مزید تفتیش ملزمان سے کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :