حکمران جمہوری سوچ کے دعوے کرتے ہیں لیکن دانستہ طور پر جمہوریت کی کشتی کو ڈوبنے اور سوراخ کرنے پر تلے ہیں جس کا ہم حصہ نہیں بنیں گے
فوجی عدالتوں کی توسیع کی حمایت نہیں کریں گے ایسے بل سے ثابت ہو گا کہ حکمران عدالتی ریفارمز لانے میں ناکام ہو چکے بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل کی چیئرمین سینٹ راجہ ظفر الحق سے گفتگو
ہفتہ 25 مارچ 2017 22:58
(جاری ہے)
پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل سے راجہ ظفر الحق نے رابطہ کر کے وزیراعظم میاں نواز شریف کا پیغام دیا کہ بی این پی سینٹ میں فوجی عدالتوں میں توسیع کے بارے بل کی حمایت کرے جس پر سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ سینٹ میں ہماری ایک نشست ہے اس بل کی حمایت کریں یا مخالفت اس کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا لیکن ہم اس بل کی ہرگز حمایت نہیں کریں گے کیونکہ ہم جمہوری سوچ سے سچی وابستگی اورعملی جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ جو پارلیمانی جماعتیں جمہوری سوچ رکھنے کے دعوے کرتے ہیں لیکن عملاً جمہوری سوچ کی نفی کر رہے ہیں اور دانستہ طور پر جمہوریت کی کشتی کو ڈوبنے اور اس میں سوراخ کرنے پر تلے ہوئے ہیںہم نے بااختیار جمہوریت پر یقین رکھا جو حکمران پارلیمنٹ کو بااختیار ، مضبوط کرنے کی لفاظی حد تک باتیں کرتے ہیں آج وہ خود یہ تاثر دے رہے ہیں کہ وہ عدالتی ریفارمز لانے میں ناکام رہے جس کی وجہ سے آج ان کے یہ دن دیکھنا پڑ رہا ہے لنگڑی لولی جمہوریت آمریت سے بہتر ہے پارلیمانی جماعتوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ایسے عمل کا حصہ نہ بنیں جس سے ملکی و بین الاقوامی سطح پر منفی تاثر جائے کہ جمہوری ادارے غیر مستحکم اور حکمران بے صلاحیت ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت جمہوریت کے فروغ اسے پروان چڑھانے کی جہد کرتی رہے گی تاکہ لنگڑی لولی جمہوریت کی بجائے باوقاربااختیارجمہوری سوچ عملی طور پر پروان چڑھ سکے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.