لاء کالج کی کلاسیں شروع کرنے سے علاقے کے طلباء کو اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے میں مدد ملے گی،جسٹس محمد نور مسکانزئی
علاقے کے طلباء اور طالبات کو اپنی تعلیم گھر کے قریب ہی حاصل کرنے کا بھرپور موقع میسر آئے گا، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ
ہفتہ 25 مارچ 2017 22:56
(جاری ہے)
چیف جسٹس نے جسٹس ہاشم کاکڑ کے ہمراہ سیشن کورٹ پشین کی پرانی عمارت کا دورہ بھی کیا اور اس موقع پر پرانی عمارت کی چابیاں بھی یونیورسٹی آف بلوچستان کے نمائندہ کے حوالے کیں تاکہ سیشن کورٹ کی پرانی عمارت میں لاء کالج اور یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کی کلاسیں بر وقت شروع کی جاسکیں یونیورسٹی کے نمائندہ نے چیف جسٹس اور جسٹس ہاشم خان کاکڑ کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ایک/ دو ماہ کے اندر لاء کالج اور یونیورسٹی کی دیگر شعبہ جات کی کلاسیں شروع کی جائیں گی۔
جس سے علاقے کے طلباء اور طالبات کو اپنی تعلیم گھر کے قریب ہی حاصل کرنے کا بھرپور موقع میسر آئے گا۔چیف جسٹس نے سیشن کورٹ کی نئی عمارت اور جوڈیشل آفیسران کے نئے زیرتعمیر گھروں کا معائنہ کیا اور بی اینڈ آر کے عملہ اور ٹھیکیدار کو کام جلد مکمل کرنے اور نقائص کو فوری دور کرنے کا حکم بھی دیا۔ انہوں نے وکلاء اور جوڈیشل آفیسرا ن کو تاکید کی کہ وہ عوام کو فوری اور سستا انصاف فراہم کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔ اس موقع پر رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان روزی خان بڑیچ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن انسپکشن جج منور احمد شاہوانی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن سیشن جج منیر احمد مری، یونیورسٹی آف بلوچستان کی طرف سے فاروق بادینی، ڈاکٹر رزاق شاہوانی، جیئندجمالدینی اور ڈپٹی کمشنر طارق الرحمان بھی موجودہ تھے۔مزید قومی خبریں
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.