سی ٹی ڈی نے پرانی سبزی منڈی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے خیبرپختونخواہ پولیس کو مطلوب دہشتگرد کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 25 مارچ 2017 22:56

سی ٹی ڈی نے پرانی سبزی منڈی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے خیبرپختونخواہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2017ء) سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے خیبرپختونخواہ پولیس کو مطلوب دہشتگرد کو گرفتار کرلیاہے۔ ملزم مردم شماری ٹیم پر حملے کیلئے کراچی آیا تھا۔ایس ایس پی سی ٹی ڈی نوید خواجہ نے سی ٹی ڈی سول لائن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ خیبرپختوانخوا پولیس کو مطوب دہشتگرد احد کو گرفتار کرلیا گیاہے۔

(جاری ہے)

ملزم مردم شماری کی ٹیم پر حملے کیلئے کراچی آیا تھا جو ساتھیوں سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ایس ایس پی سی ٹی ڈی نوید خواجہ نے کہا کہ ملزم اپنے ساتھیوں سمیت کے پی کے میں وزیر پر حملہ بھی کرچکا ہے۔ ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ شہر میں کالعدم تنظیم کے سلیپر سیل موجود ہیں۔ ملزم نے 2011 میں اے این پی کے وزیر پر حملہ کیا تھا، جبکہ ایک ایف سی کے مخبر کو بھی گلا کاٹ کر قتل کردیا تھا۔ ملزم نے بونیر میں اسکول بھی تباہ کیے۔ایس ایس پی نوید خواجہ نے بتایاکہ دہشت گرد کوکے پی پولیس کے حوالے کیاجائے گا۔ملزم کی حوالگی کیلیے کے پی کے پولیس آچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :