پولیس کاناظم آبادمیں چھاپہ،تین ملزمان گرفتار

ہفتہ 25 مارچ 2017 22:56

پولیس کاناظم آبادمیں چھاپہ،تین ملزمان گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2017ء) کراچی پولیس نے شہر قائد میں چھاپہ مارکر 3ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پولیس نے چھاپہ مارکارروائی کے دوران 3ملزمان کو دھر لیا جن میں سیاسی جماعت کا کارکن بھی شامل ہے،ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار سیاسی کارکن کی شناخت عارفین کے نام سے ہوئی ہے جس کے قبضے سے موٹرسائیکل اور اسلحہ بھی بر آمد ہوا ہے ۔تاہم پولیس نے زیر حراست ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں متعلقہ تھانے منتقل کردیا ۔

متعلقہ عنوان :