ملک میں ، ہفت روزہ بنیاد و ںپر مہنگائی میں اضافے کی شرح پانچ فیصد سے بڑھ گئی

ہفتہ 25 مارچ 2017 22:53

ملک میں ، ہفت روزہ بنیاد و ںپر مہنگائی میں اضافے کی شرح پانچ فیصد سے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2017ء) ملک میں ، ہفت روزہ بنیاد و ںپر مہنگائی میں اضافے کی شرح پانچ فیصد سے بڑھ گئی،مارکیٹ میں ٹماٹر کی قیمت میں 58 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے باعث ٹماٹر کی قیمت گزشتہ سال سے 226 فیصد زیادہ ہو گئی۔

(جاری ہے)

ہفتے کے دوران ہونے والی مہنگائی کے باعث مارکیٹ میں آلو گزشتہ سال سے 56 فیصد، انڈے 29 فیصد، چائے کی پتی 23 فیصد، چکن 11 فیصد، اور چاول 10 فیصد مہنگے ہو گئے، ایل پی جی کی قیمت 35 فیصد بڑھ گئی۔

پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران کھانے پینے اور روز مرہ استعمال کی 13 بنیادی اشیا کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیااور 9 کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 31 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا جس کے باعث ماہانہ 12 ہزار تک آمدنی والوں کے لیے مہنگائی کی شرح 4.22 فیصد اور ماہانہ 35 ہزار سے زیادہ آمدنی والوں کے لیے 5.3 فیصد ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :