جیکب آباد میںجعفری برادری کے دوگروپوں میں تصادم،ایک شخص قتل، خاتون زخمی

ہفتہ 25 مارچ 2017 22:46

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) جیکب آباد میں رشتے کے تنازعہ پر جعفری برادری کے دوگروپوں میں تصادم، ایک شخص قتل، خاتون زخمی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے مولاداد تھا نہ کی حدود قصبہ علی دوست جعفری میں جعفری برادری کے دو گروپوں میں رشتے کے دیرینہ تنازعہ پر تصادم ہوگیا تصادم میں فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص 32 سالہ علی خان جعفری موقع پر قتل ہوگیا جبکہ ایک خاتون مسمات رحیماں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئی، حدود کی پولیس نے پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کردیاجبکہ زخمی ہونے والی خاتون کو نازک حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، پولیس کے مطابق فریقین کے درمیان رشتہ کے معاملے پر کشیدگی چل رہی تھی اور مذکورہ واقعہ اسی تنازعے کا شاخسانہ ہے، تاہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :