اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے تحت ہفتہ امداد طلبہ مہم کا آغاز

ہفتہ 25 مارچ 2017 22:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) پاکستان اس وقت معاشی مشکلات کا شکار ہے ہر شعبہ زندگی تنزلی کی سمت سفر کررہا ہے۔ ایک جانب طلبہ کو تعلیمی مسائل کا سامنا ہے تو دوسری طرف روز بہ روز بڑھتی ہوئی مہنگائی، کرپشن ، رشوت بد امنی اور بے روزگاری کی وجہ سے پاکستان کا ہر طالبعلم اپنے مستقبل کی وجہ سے فکر مند ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ ہفتہ امداد طلبہ کے ذریعہ ان طالب علموں کی مالی معاونت کرتی ہے جو معاشی مسائل کی وجہ سے علم کی شمع سے محروم ہوتے جا رہے ہیں۔

سیکریٹری اطلاعات اسلامی جمعیت طلبہ کراچی انیق احمد تابش نے کہاہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ 1950 ئ سے ہفتہ امداد طلبہ کی مہم کے ذریعے غریب اور نادار طلبہ کی امداد کے لئے نصابی کتب اور رقومات کے عطیات جمع کر کے مستحق طلبائ کو تعلیمی سہولتیں پہنچا رہی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال بھی تعلیمی رہنمائی کی بے شمار سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔1950 ئ میں ڈاو میڈیکل کالج کراچی کے کچھ طلبائ کا فیس جمع نہ کرانے پر اخراج کردیا گیا اور اس مسئلے کے حل کے لئے اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے تحت یہ امدادی مہم شروع کی گئی۔

اس سال بھی حسب ذیل روایت کو برقرار رکھتے ہوئی24 تا 31 مارچ 2017 ہفتہ امدادطلبہ -’’تعلیم کے فروغ کیلئے آگے بڑھو کراچی‘‘ کے عنوان سے منایا جائے گا۔ انیق احمد تابش نے کہا کہ مہم کا آغاز جمعہ کی نماز کے بعد شہر کی مساجد کے باہر لگائے جانے والے جھولی فنڈ کے ذریعے کیا گیا۔جبکہ باقی ایام میںشہر بھر کی مرکزی مارکیٹوں ،زونل، علاقائی، یونٹس، کالجز اور یونیورسٹیز کی سطح پر کیمپس لگائے جائینگے جس میں طلبہ کے لئے نقد اور کتابی صورت میں امداد جمع کی جائیگی۔انہوں نے مزید کہاکہ ہفتہ امداد طلبہ مہم میں کارکنان ہر تعلیمی ادارے، گھر، محلے، دکان اور آفس میں جاکر ایک ایک فرد سے رابطہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :