کرم ایجنسی ،مسوزی تپہ مندوخیل قبیلہ کا ایجنسی میںشاملات کی متنازعہ اراضی پرسپورٹس سٹیڈیم تعمیر کرنے مطالبہ

ہفتہ 25 مارچ 2017 22:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) کرم ایجنسی کے مسوزی تپہ مندوخیل قبلہ نے مطالبہ کیا ہے کہ کرم میں شاملات کی متنازعہ اراضی پرسپورٹس سٹیڈیم سمیت سرکاری و غیر سرکاری تعمیرات پر کام روک دی جائے ۔

(جاری ہے)

پشاور پریس کلب میں علاقہ عمائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مذکورہ قوم کے رہنماء تحسین اللہ نے کہاکہ قوم مندوخیل کے شاخوں لادت خیل ، حبیب خیل اور ترخیل کی ایک ہزار تک جریب شاملاتی اراضی پر آفریدی قوم کے شاہ گل نامی شخص نے قبضہ کیا ہوا ہے ، اس سلسلے میں مقامی جرگوں اورپولیٹیکل انتظامیہ نے متنازعہ اراضی پر ہر قسم تعمیرات پر پابندی عائدکردی لیکن شاہ گل نے اس کے باوجود مکان تعمیر کیا جبکہ حکومت نے سپورٹس سٹیڈیم تعمیر کر رہی ہے جس کیخلاف انتظامیہ کو کئی درخواستیں بھی دی ہیں لیکن اس کام کی روک تھام کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ۔

انہوںنے گورنر خیبر پختونخوا ‘ چیف سیکرٹری فاٹااو ر دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ متنازعہ اراضی پر سرکاری و غیر سرکاری تعمیرات بند کرکے قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی کرے بصورت دیگر وہ احتجاجی تحریک چلائینگے۔