کاشتکاروں کو موسم گرماکی سبزیوں کی کاشت رواں ہفتہ کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی

ہفتہ 25 مارچ 2017 22:45

کاشتکاروں کو موسم گرماکی سبزیوں کی کاشت رواں ہفتہ کے دوران مکمل کرنے ..
فیصل آباد۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو موسم گرماکی سبزیوں کی کاشت رواں ہفتہ کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار کریلے ، گھیاکدو، چپن کدو، کالی توری ، بھنڈی توری ، بینگن ، ٹماٹر ، سبز مرچ ، شملہ مرچ ، تر ، کھیرے کی کاشت رواں ہفتہ کے دوران مکمل کرلیں نیز ٹماٹر و مرچ کی کاشت بذریعہ پنیری کی جائے اور اس پنیری کو پٹڑیوںپر کاشت کیاجائے جبکہ کریلے ، گھیاکدو، چپن کدو ، گھیاتوری ، تر ، کھیرے کی کاشت پٹڑیوں کی ایک جانب اور بھنڈی توری کی کاشت پٹڑیوں کی دونوں جانب کرکے بہتر پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے ۔

ایک ملاقات کے دوران انہوںنے بتایاکہ موسم گرما کی سبزیاں 20سے 35ڈگری سینٹی گریڈ کے دوران بہترین نشو ونما پاتی ہیں جبکہ اس سے زیادہ یاکم درجہ حرارت موسم گرماکی سبزیوں کی افزائش نسل کو متاثر کرتاہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سبزیوں کی کاشت کیلئے اچھے نکاس والی نامیاتی مادوں کی حامل ذرخیز میرازمین انتہائی موزوں ہے۔ انہوںنے کہاکہ سبزیوں کی کاشت سے قبل کھیت میں گوبر کی گلی سڑی کھاد بکھیر کر اسے زمین میں مکس کرنے کے بھی انتہائی مفید نتائج حاصل ہوتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار سبزیوں کی منظور شدہ اقسام کا معیاری بیج استعمال کریں تاکہ کیڑے مکوڑوں اور بیماریوں کے خلاف بھرپور قوت مدافعت کے باعث انہیں اچھی فصل حاصل کرنے میں مدد مل سکے ۔

متعلقہ عنوان :