وزیر اعلیٰ پنجاب کے کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت موسم گرما کی سبزیوں کے بیجوں کی فراہمی بھرپور طریقے سے جاری

ہفتہ 25 مارچ 2017 22:41

وزیر اعلیٰ پنجاب کے کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت موسم گرما کی سبزیوں ..
فیصل آباد۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت موسم گرما کی سبزیوں کے بیجوں کی فراہمی بھرپور طریقے سے جاری ہے اور اعلیٰ معیار کی سبزیوں کے بیجوں کے پیکٹ 50روپے فی پیکٹ کے حساب سے تمام سیلز پوائنٹس اور محکمہ زراعت کے دفاتر میں دستیاب ہیں۔ محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ ان پیکٹس میں 8مختلف سزیوں کے بیج موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ موسم گرمامیں اگائی جانیوالی سبزیوں میں کریلا ، گھیا کدو، چپن کدو، کالی توری، بھنڈی توری، بینگن ،ٹماٹر ، سبز مرچ ، شملہ مرچ ، تر اور کھیرا شامل ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ ان سبزیوں کی کاشت کا موزوں ترین وقت مارچ کے اختتام تک ہے تاہم انہیں اپریل کے وسط تک بھی کاشت کیاجاسکتاہے۔ انہوںنے بتایاکہ موسم گرما کی سبزیاں 20سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے دومیان بہترین نشوونما پاتی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ کچن گارڈننگ سمیت دیگر رقبہ جات پر موسم گرما کی سبزیوں کی کامیاب کاشت کیلئے محکمہ زراعت کی خدمات سے بھی استفادہ کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :