حکومتی ایوانوں میں قبل ازالیکشن کی تیاریوں کی قیاس آرائیاں اس بات کا اندیشہ ظاہر کرتی ہے کہ پانامہ کیس میں ان کرپٹ حکمرانوں کے خلاف کچھ ہونے والا ہی20کڑور عوام کی نظریں عدالت کے فیصلے کی منتظر ہیں

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی

ہفتہ 25 مارچ 2017 22:41

حکومتی ایوانوں میں قبل ازالیکشن کی تیاریوں کی قیاس آرائیاں اس بات ..
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر و رہنما سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ حکومتی ایوانوں میں قبل ازالیکشن کی تیاریوں کی قیاس آرائیاں اس بات کا اندیشہ ظاہر کرتی ہے کہ پانامہ کیس میں ان کرپٹ حکمرانوں کے خلاف کچھ ہونے والا ہی20کڑور عوام کی نظریں عدالت کے فیصلے کی منتظر ہیں اُمید ہے کہ اعلیٰ عدالت کے اس فیصلے سے ملک میں کسی پارٹی کی نہیں بلکہ آئین اور انصاف کی فتح ہو گی۔

وہ ہفتہ کو ملتان جاتے ہوئے اوکاڑہ بائی پاس پرمختصر قیام کے دوران ملک سرفراز بھٹی،حق نواز سنگلہ،رائو صفدر علی ،الیاس بھنڈارہ،طلحہ لکھوی ،شاہد بیگ اور صحافیوں سے گفتگوکر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ حکمران زراعت ،صحت ،تعلیم ،صنعت،سمیت زندگی کے ہر شعبہ میں پوری طرح ناکام ہو چکے ہیں عوام مختلف مسائل کا شکار ہیں اورحکمرانوں کی حکومتی ٹیم ن لیگ کی کرپشن کو بچانے میں مصروف ہیں صوبے کی عوام اس وقت چوروں ، لٹیروںڈاکوئوں کے حوالے ہے جبکہ پولیس حکمرانوں کی آلٰہ کار بن چُکی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے دور اقتدارمیں ہر غریب اور امیر آدمی کو بلا تفریق عوامی سہولیات پہنچانے کاعزم کر رکھا تھا جس کی مثال ریسکیو 1122آج بھی روز روشن کی طرح عیاں ہے ہم نے اپنے دور اقتدار میں وہ پراجیکٹ شروع کیے جن سے عوام کوبراہ راست فائدہ پہنچا جبکہ موجودہ حکمرانوں کی تمام تر پالیسیاں کرپشن کی نظر ہو گئی ہیں سستی روٹی ،دانش سکول،پیلی ٹیکسی ،آشیانہ ہومز کی وہ کرپشن ذدہ مثالیں ہیں جس میں موجودہ حکمرانوں نے عوام کا اربوں روپے برباد کردیا چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ مسلم لیگ ق آئندہ وفاق اور پنجاب میں شراکت اقتدار ہو گی ٹھگ اور کرپشن زدہ ما فیا کو عوام مسترد کر دیگی ۔