دہشت گردی ناسور کی حیثیت اختیار کرچکی ہے جس کے خاتمے کیلئے بھرپور آپریشن کی ضرورت ہے،پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ

ہفتہ 25 مارچ 2017 22:37

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ دہشت گردی ناسور کی حیثیت اختیار کرچکی ہے جس کے خاتمے کیلئے بھرپور آپریشن کی ضرورت ہے۔پاک فوج نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جو قربانیاں دی ہیں پوری قوم انکو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ وہ ہفتہ کومصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران سے ملاقات کے دروان گفتگو کر رے تھے۔

مگر دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر اسکی روح کے مطابق عملدرآمد ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

مگر بدقسمتی سے موجودہ حکمران دہشت گردی کے خاتمے اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرنے میں مخلص نظر نہیں آتے جس کی سب سے بڑی مثال حکمران جماعت کے کالعدم دہشت گردتنظیموں سے رابطے اور تعلقات ہیں۔دہشت گرد حکمرانوں کے اتحادی ہیں اور اسی وجہ سے کہنا پڑتا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے میں سب سے بڑی رکاوٹ موجودہ حکمران ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علی بابا چالیس چوروں نے پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام کیا ہے۔علی بابا چالیس چوروں کو سزا دئے بغیر کرپشن کے خاتمے کی امید رکھنا فضول ہے۔اس موقع پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ جنوبی پنجاب کے صدر علی عمران جٹ،احسان سنبل،فیاض مصطفوی اور دیگر بھی موجود تھے۔