آئندہ الیکشن میں کرپشن زدہ ڈیل کے شاخسانوں کو شکست فاش ہوگی،پنجاب فتح کرنے کے دعویداروں کے خواب چکنا چور ہوجائیں گے،ایم این اے ملک محمد عامر ڈوگر

ہفتہ 25 مارچ 2017 22:37

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) ممبر قومی اسمبلی و رہنما پاکستان تحریک انصاف ملک محمد عامر ڈوگر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں پنجاب کو فتح کررنے کے دعوے کرنے والے (ن) لیگ اور آصف علی زرداری کے خواب چکنا چور ہوجائیں گے کیونکہ آصف علی زرداری اور (ن) لیگ نے ڈیل کی سیاست کو جاری رکھا ہوا ہے اور ان دونوں پارٹیوں کے مابین اندر خانے جو مک مکا ہے اس کے مطابق پیپلز پارٹی نے پنجاب میں (ن) لیگ کے اقتدار کو تسلیم کیا ہوا ہے اور (ن) لیگ نے سندھ میں پیپلز پارٹی کے اقتدار کو تسلیم کیا ہوا ہے اور آئندہ الیکشن میں کرپشن زدہ ڈیل کے شاخسانوں کو شکست فاش ہوگی اور تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں عوامی راج قائم کرے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام باشعور ہیں ، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی اندر خانے مک مکا سے آشنا ہوچکے ہیں اب کرپشن ، پانامہ لیکس اور سوئس بینکس کے کرداروں کو عوام مسترد کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ، عوام جان چکے ہیں کہ ان کے حقوق کی پاسداری ، انصاف کی سربلندی صرف اور صرف تحریک انصاف ہی کرسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :