پنجاب یونیورسٹی میں 2 طلبا تنظیموں میں جھگڑے کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی

حملہ پہلے جمعیت کے کارکنوں نے کیا ،پختون طلبا نے بھی قوانین پر عمل درآمد نہیں کیا ’رجسٹرار یونیورسٹی

ہفتہ 25 مارچ 2017 22:30

پنجاب یونیورسٹی میں 2 طلبا تنظیموں میں جھگڑے کی ابتدائی رپورٹ سامنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) پنجاب یونیورسٹی میں 2 طلبا تنظیموں کے درمیان جھگڑے کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی ‘ حملہ پہلے جمعیت کے کارکنوں نے کیا مگر مجاہد کامران کے سہولت کاروں کا تاثر درست نہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق طلبا ء تنظیموں کے درمیان جھگڑے کی ابتدائی انکوائری رپورٹ میں 17 شرپسند عناصر کے ملوث ہونے کی شناخت کی گئی اور انکشاف کیا گیا ہے کہ پختون کلچرڈے کی اجازت دی گئی جبکہ ڈانس کی نہیں اور جمعیت کے دونوں پروگراموں کی اس روز اجازت نہیں دی گئی تھی،حملہ پہلے جمعیت کے کارکنوں نے کیا تھارجسٹرار پنجاب یونیورسٹی خالد خان نے انکشاف کیا کہ پختون طلبا نے ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا اور دونوں طلبا تنظیموں نے باہر سے شرپسندوں کو بلایا تھا۔

رجسٹرار جامعہ پنجاب نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنادی ہے اور تصادم میں ملوث طلبااورباہرسے آئے شرپسندوں کوحکومت سزادیگی،شرپسندوں کو جلد سامنے لایا جائے گا۔