آئندہ انتخابا ت کا فیصلہ کارکردگی پر ہوگا نہ کہ عمران خان کی خواہشات پر ہوگا،عمران خان دھمکیاں دینے کی بجائے عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے، عوامی دبائو کا شوق پہلے ہی پورا کرچکے ہیں جن میں انہیں بدترین شرمندگی سامنا کرنا پڑا
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس کا افتتاحی تقریب سے خطاب
ہفتہ 25 مارچ 2017 22:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مطالبات کی منظوری کیلئے انتخابات کا راستہ روکنے کی باتیں درحقیقت انتخابات میں بد ترین شکست کے پیش نظر راہ فرار حاصل کرنا ہے اور ایک مرتبہ پھر متوقع شکست کو دیکھتے ہوئے دھاندلی جیسے جھوٹے الزامات کا سہارا لینا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان تین دیہائیوں سے نیاپاکستان بنانے کا خواب دیکھ رہے ہیں اور جہاں خیبر پختونخوا جیسے صوبے میں اُنہیں عوام نے نیا صوبہ بنانے کا موقع فراہم کیا تو وہاںانہوں نے عوام کے درمیان مایوسی پھیلانے کے سوا کچھ نہیں پھیلایا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نیا دھرنا،نیا احتجاج تو ترتیب دے سکتے ہیں لیکن نیا ملک اور نیا خیبر پختونخوا بنانا اُن کے بس کی بات نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ آج تقریباً چار سال کے اقتدار کے باوجود خیبر پختونخوا میں ایک بھی ترقیاتی منصوبہ پنجاب جیسا نظر نہیں آرہا جس کے باعث خیبر پختونخوا کی عوام عمران خان ،اُن کی پارٹی اور طرز سیاست سے بالکل نااُمید ہوچکے ہیں۔چوہدری برجیس طاہر نے کہا کہ آئندہ انتخابات کا فیصلہ صرف اور صرف کارکردگی کی بنیادپر ہوگا جس میں مسلم لیگ (ن)پہلے ہی عوام کے سامنے سُرخُرو ہوچکی ہے اور پورے ملک میں تاریخ کے سب سے زیادہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے ،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے محض ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح نہیں کیا بلکہ ان کی بروقت تکمیل کے ساتھ ساتھ اِن منصوبوں میں عوام کے اربوں روپے کی بچت بھی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان کے عوام عمران خان کی غلط بیانی کی سیاست کو جانچ چکے ہیں اور عمران خان اور اُن کی جماعت کی کارکردگی پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہے جس کی وجہ سے بد ترین شکست خود عمران خان کی جماعت کو بھی نظر آنا شروع ہوگئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان کے عوام ایک بار پھر نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرینگے اور اُن میگا منصوبوں کی تکمیل کے ثمرات حاصل کرینگے جو پاک چین اقتصادی راہداری ودیگرترقیاتی وژن کے حوالے سے کیے جارہے ہیں ۔اس سے قبل وفاقی وزیر نے سانگلہ ہل میں اللہ بخش کمپلیکس سکول کے طلبہ میں تقسیم انعامات کی تقریب میں شرکت کی اور ہونہار طلبہ کے درمیان تحائف تقسیم کیے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.