حکمرانوں کا مقصد صرف پیسہ بنانا ہے،ہمارے دور میں پنجاب میں زیادہ ترقی ہوئی، ویمن کرائسسزسینٹرہمارے دورمیں شروع ہوا،شہبازشریف نے ویمن کرائسز سینٹر کا آج پانچویں مرتبہ افتتاح کیا،جنگلا بس سروس کا کام صرف پیسا بنانا ہے، رہنما مسلم لیگ (ق)چوہدری پرویزالہی کی میڈیا سے گفتگو

مسلم لیگ (ق)آج ملتان میں میدان سجائے گی ،جلسہ کی تیاریاں مکمل

ہفتہ 25 مارچ 2017 22:30

حکمرانوں کا مقصد صرف پیسہ بنانا ہے،ہمارے دور میں پنجاب میں زیادہ ترقی ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) مسلم لیگ (ق)آج ملتان میں میدان سجائے گی ،ملتان میں جلسہ عام سے چوہدری پرویز الہی و مسلم لیگ(ق) کے دیگررہنما خطاب کریں گے۔وہ ہفتہ کو ملتان آمد پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ مسلم لیگ(ق) کے رہنما و سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھاکہ حکمرانوں کا مقصد صرف پیسہ بنانا ہے ،ہمارے دور میں پنجاب میں بہت زیادہ ترقی ہوئی،جنوبی پنجاب سے دلی لگائو ہے ،اپنے دور میں جنوبی پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کروائے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کومعلوم ہے کون غریبوں کا سوچ رہا ہے۔شہباز شریف کے وزراسب سے زیادہ ستم زدہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ویمن کرائسسزسینٹرہمارے دورمیں شروع ہوا،شہبازشریف نے ویمن کرائسز سینٹر کا آج پانچویں مرتبہ افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

28 ارب کا فضول جنگلہ بس پروجیکٹ ملتان کو دیاگیا،جنگلا بس سے عوام کو نہیں،شہبازشریف کو فائدہ ہوگا،جنگلا بس سروس کا کام صرف پیسا بنانا ہے۔

دریں اثناء آج ملتان میں مسلم لیگ ق کے جلسہ کے سلسلے میں تمامترتیاریاں وانتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔آج 26مارچ بروزاتوار کو جلسہ کا آغاز دوپہر12.30بجے شروع ہوگا،جلسہ سے سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالہی سمیت مسلم لیگ(ق)کے دیگر رہنما خطاب کریں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ،بستی عباس پورخانیوال روڈ ملتان میں منعقدہ جلسے میں جنوبی پنجاب بھر سے مسلم لیگ(ق)کے کارکنان وپارٹی رہنما شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :