ا لیکشن سے قبل الیکشن اصلاحات نہ کئے گئے تو عوام کو سڑکوں پر لائینگے، ماضی میں جتنے بھی الیکشن ہوئے ان میں پیسے کی بنیاد پر کرپٹ مافیا کواقتدارسونپا گیا ، اسلامی اورفلاحی ریاست میںایک ماں علاج نہ ہونے کے باعث موت کا شکارہوتی ہے، صدرکے ایک باغیچے پر سالانہ 2کروڑ روپے خرچ کردئیے جاتے ہیں،کرپٹ اشرافیہ عوام کے حقوق پر قابض ہے، حکمرانوں کے پاس اب بھی وقت ہے اگر غریب مزدوراور کسان اپنی جھونپڑیوں سے نکل کھڑے ہوئے تو انھیں کہیں جائے پناہ نہیں ملے گی

امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق کا مردان میں شمولیتی جلسہ عام سے خطاب

ہفتہ 25 مارچ 2017 22:30

ا لیکشن سے قبل الیکشن اصلاحات نہ کئے گئے تو عوام کو سڑکوں پر لائینگے، ..
مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ ا لیکشن سے قبل الیکشن اصلاحات نہ کئے گئے تو عوام کو سڑکوں پر لائینگے، ماضی میں جتنے بھی الیکشن ہوئے ان میں پیسے کی بنیاد پر کرپٹ مافیا کواقتدارسونپا گیا ، اسلامی اورفلاحی ریاست میںایک ماں علاج نہ ہونے کے باعث موت کا شکارہوتی ہے اور دوسری طرف صدرکے ایک باغیچے پر سالانہ 2کروڑ روپے خرچ کردئیے جاتے ہیں،کرپٹ اشرافیہ عوام کے حقوق پر قابض ہے، حکمرانوں کے پاس اب بھی وقت ہے اگر غریب مزدوراور کسان اپنی جھونپڑیوں سے نکل کھڑے ہوئے تو انھیں کہیں جائے پناہ نہیں ملے گی۔

وہ ہفتہ کو مردان میں ایک بڑے شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر سینٹرسراج الحق نے جے آئی یوتھ مردان کے انٹراپارٹی الیکشن میں منتخب ہونے والی لیڈرشپ سے حلف بھی لیا۔

(جاری ہے)

جلسہ عام میں قومی وطن پارٹی کے سابق ضلعی صدررشید احمد خان ،سا بق صوبائی وزیرافتخارمہمند کے چچازادبھائی خالدخان مہمند ،بڑی تعداد میں وکلاء سمیت 169سیاسی عمائد ین نے جماعت اسلامی میں شمولیت کااعلان کیا ۔

صوبائی امیرمشتاق احمد خان، جنرل سیکرٹری عبدالواسع، ضلعی صدرڈاکٹرعطاء الرحمن سمیت دیگررہنمائوں نے بھی اس موقع پر خطا ب کیا ۔ سینیٹرسراج الحق نے کہاکہ قوم کودیانت داراور مصطفے ﷺکے غلاموں کی قیادت چاہیے ،پاکستان کی نوجوان نسل کوابدالی اور بن قاسم سے بے گانہ کرکے کلچرکے نام پر لادین اور طائوس ورباب کا دلدادہ بنایا جارہا ہے۔انھوں نے کہاکہ پارٹیاںاور جھنڈے بدلنے والی کرپٹ اشرافیہ قوم کی تقدیرنہیں بدل سکتی ،ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کی نمائندگی کرنے والے پاکستان سے مخلص نہیں ،عالمی بنکوں سے قرض لینا معاشی پالیسی نہیں ،ہماری حکومت قرض لینے کے بجائے دینے والی ہوگی ۔

جماعت اسلامی کے سربراہ نے کہاکہ اللہ نے پاکستان کوسونے چاندی کے ذخائردئیے ، سوات میں صرف ایک دریا پر 41ہزارسے زائد میگا واٹ بجلی پیداکرنے کی گنجائش ہے ملک کے چپے چپے پر خزانے موجود ہیں لیکن ہمارے ملک میں اندھیرے ہیں،بیرون ملک موجود پاکستانی کمیونٹی اپنے خون پسینے کی کمائی پاکستان بھیجتی ہے لیکن کرپٹ حکمران پاکستان کی دولت لوٹ کربیرون ملک چھپاتے ہیں ،مزدورں او رکسانوں کا پیسہ ڈوبنے نہیں دیں گے ہم نے کرپشن کے خلاف جہاد کا آغازکیا ،ٹرین مارچ ،عوامی رابطہ مہم کے علاوہ ہردروازہ کھٹکھٹا یا بالآخرملک کی سب سے بڑی عدالت میں کرپشن کے خاتمے کیلئے پٹیشن دائرکی لیکن سپریم کورٹ میں بھی اب تک فیصلہ محفوظ ہے ،عدالت کوفیصلہ سنانے کیلئے مزید کتنے دن اورراتیں چاہیں ۔

ہماری خواہش کہ فیصلہ کرپشن کے خلاف اور عوام کے حق میں ہوجائے ۔انھوں نے کہاکہ جس دن عدالتوں سے عوام کا اعتماد اٹھ گیا وہ پاکستان کیلئے بہت بدقسمت دن ہوگا ۔سراج الحق نے کہاکہ ماضی میں جتنے بھی الیکشن ہوئے ان میں پیسے کی بنیاد پر کرپٹ مافیا کواقتدارسونپا گیا ،اب الیکشن اصلاحات نہ کی گئی تو عوام اس کیلئے سڑکوں پر آئے گی ۔انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کی حکومت نوجوانوں کوروزگار، بزرگوں کو بڑھاپا الائونس دیں گے اوربے گھرعوام کوچھت فراہم کرے گی ،عوام ظلم سہنے کی بجائے اس ظالمانہ نظام کے خلاف بغاوت کرے،امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے وکلاء سمیت بڑی تعداد میں سیاسی عمائدین کو جماعت اسلامی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے مبارکباد پیش کرتا ہوں ،سب سے پہلے نبی اقدس ﷺکی دعوت پر نوجوان علی ؓنے لبیک کہا اور اسلام قبول کیا ،قوم کودیانت داراور مصطفے ﷺکے غلاموں کی قیادت چاہیے ،پاکستان کی نوجوان نسل کوابدالی اور بن قاسم سے بے گانہ کیا جارہا ہے اور اسے طائوس ورباب پر لگایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹیاں جھنڈے اور بدلنے والی کرپٹ اشرافیہ قوم کی تقدیرنہیں بدل سکتی ،ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کی نمائندگی کرنے والے پاکستان سے مخلص نہیں ،عالمی بنکوں سے قرض لینا معاشی پالیسی نہیں ،ہماری حکومت قرض لینے کے بجائے دینے والی ہوگی ،انہوں نے کہا کہ اللہ نے پاکستان کوسونے چاندی کے ذخائردئیے ، سوات میں صرف ایک دریا پر 41ہزارسے زائد میگا واٹ بجلی پیداکرنے کی گنجائش ہے لیکن ہمارے ملک میں اندھیرے ہیں،بیرون ملک موجود پاکستانی کمیونٹی اپنے خون پسینے کی کمائی پاکستان بھیجتی ہے لیکن کرپٹ حکمران پاکستان کی دولت لوٹ کربیرون ملک چھپاتے ہیں ،مزدورں او رکسانوں کا پیسہ ڈوبنے نہیں دیں گے ہم نے کرپشن کے خلاف جہاد کا آغازکیا ،سپریم کورٹ کومزید کتنا وقت چاہیے کہ وہ اس فیصلہ کومحفوظ رکھیں گے،ہماری خواہش کہ فیصلہ کرپشن کے خلاف اور عوام کے حق میں ہوجائے ،وہ بہت بدقسمت دن ہوگا جب عوام کا اعتماد ان عدالتوں سے اٹھا جائے ،حکمرانوں کے پاس اب بھی وقت ہے اگر غریب مزدوراور کسان اپنی جھونپڑیوں سے نکل کھڑے ہوئے تو انھیں کہیں جائے پناہ نہیں ملے گی ،ماضی میں جتنے بھی الیکشن ہوئے وہ پیسے کی بنیاد پر کرپٹ مافیا کواقتدارسونپا گیا ،الیکشن اصلاحات نہ کی گئی تو عوام اس کیلئے سڑکوں پر آئے گی ،ایک ماں علاج سے محروم رہتے ہوئے موت کا شکارہوتی ہے اور دوسری طرف صدرکے ایک باغیچے پر سالانہ 2کروڑ روپے خرچ کردئیے جاتے ہیں،جماعت اسلامی کی حکومت نوجوانوں کوروزگاراور بزرگوں بڑھاپا الائونس دیں گے ،اسلامی پاکستان میں بے گھرعوام کوچھت فراہم کرے گی ،عوام ظلم سہنے کی بجائے اس ظالمانہ نظام کے خلاف بغاوت کرے

متعلقہ عنوان :