راحیل شریف اسلامی اتحادی فوج کے سربراہ بنے تو متنازع ہو جائیں گے

اسلامی اتحادی فوج کی سربراہی ان کی ساکھ خراب کر سکتی ہے ، کچھ اسلامی ممالک اسلامی فوجی اتحاد کے مخالف ہیں ، شریف سمجھدار آدمی ہیں ،امید ہے وہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کرینگے وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ کی ٹی وی چینل سے گفتگو

ہفتہ 25 مارچ 2017 22:30

راحیل شریف اسلامی اتحادی فوج کے سربراہ بنے تو متنازع ہو جائیں گے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) ریاستوں اور سرحدی امور( سیفران) کے وفاقی وزیرلیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف اسلامی اتحادی فوج کے سربراہ بنے تو متنازع بن جائیں گے اور اسلامی اتحادی فوج کی سربراہی راحیل شریف کی ساکھ خراب کر سکتی ہے کیونکہ کچھ اسلامی ممالک اسلامی اتحادی افواج کے مخالف ہیں ۔

وہ جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ سابق آرمی چیف کے بارے میں بہت کچھ کہا گیا لیکن ان کا کوئی بیان نہیں آیا ، کسی بھی سرکاری ملازم کو بیرون ملک نوکری لینے کیلئے این او سی لینا پڑتا ہے ، راحیل شریف اسلامی اتحادی افواج کے سربراہ بنے تو متنازع بن جائیں گے ۔ عبدالقادربلوچ نے کہا کہ کچھ اسلامی ممالک اسلامی اتحادی افواج کے مخالف ہیں اور وہ اس اتحاد کو سہی نہیں سمجھتے اس لئے ہماری آرمی چیف کا ایسے اتحاد کو جوائن کرنے کے اتحاد کے مخالف ممالک کی دل آزاری ہوگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف سمجھدار آدمی ہیں امید ہے وہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں گے ۔ راحیل شریف اس عہدے کے مستحق بھی تھے ۔ انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کو سعودی عرب میں پروٹوکول دیا جانا کوئی بڑی بات نہیں تھی ، سعودی عرب والے اس سے پہلے اور حکام کو بھی پروٹوکول دیتے رہے ہیں جبکہ جنرل راحیل شریف نے اس سلسلے میں اہم کردارادا کیا اور اس پروٹوکول کے حقدار تھے ،یہ کوئی بڑی بات نہیں وہ سعودی فورسز کو مشورے دیتے رہیں اور اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں لیا جانا چاہیے کہ یہ مشورے ایران یا کسی اور کے خلاف تھے ۔

متعلقہ عنوان :