پنجاب میں گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کی نمبر پلیٹس کے ڈیزائن کی تبدیلی کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 25 مارچ 2017 21:09

پنجاب میں گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کی نمبر پلیٹس کے ڈیزائن کی تبدیلی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 مارچ 2017ء) پنجاب میں گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کی نمبر پلیٹس کے ڈیزائن کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز پنجاب کی جانب سے سیف سٹی منصوبے کے باعث گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس کے ڈیزائن کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیف سٹی کی جانب سے دیے گئے ڈیزائن کے مطابق گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں کا ڈیزائن تبدیل اور سائز بڑا کردیا جائے ۔

(جاری ہے)

جولائی سے نئی نمبر پلیٹس بننا شروع ہو جائیں گی۔ پچھلے کئی سال سے پانچ ملین سے زائد گاڑیوں کو جاری کی گئیں نمبرپلیٹس اب سٹی کے کیمروں کی وجہ سے تبدیل کردی جائیں گی۔ کار کی نمبرپلیٹ کی چوڑائی 325 ملی میٹر اور لمبائی 152 ملی میٹر ہوگی جبکہ موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ رکشے کی نمبر پلیٹ کے برابر ہوگی جسکی چوڑائی 220 ملی میٹر اور لمبائی150 ملی میٹر ہو گی۔ نئی نمبر پلیٹس 3 الفاظ اور تین نمبرز پر مشتمل ہوگی اور اس کا کا ڈیزائن سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے تیار کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :